الله


ہم الله کو تو ایک مانتے ہیں پر الله کی ایک نہیں مانتے !

Thousand Words!


بدلتا موسم


اچھا لگتا ہے ؛

خاموش پانیوں میں قدم رکھنا ،

اڑتے خوابوں کو سمیٹ رکھنا ،

جھلک دکھلا کر اوجھل ہو جانا ،

اچھا لگتا ہے ؛

کوئی آے نہ آے ،

ایک ہے رہ پہ چلتے رہنا ،

ہزار کوئی ملال دلا ے،

روتے روتے کھلکھلانا ،

اچھا لگتا ہے ؛

اداس موسموں کو سمو کے رکھنا ،

بارش کی بوندوں میں احساس ڈھونڈنا ،

فضا کے سنگ سے سنگ ملانا ،

اچھا لگتا ہے ؛

آج؛

تمہاری گزارش کو مکمّل کرنا ،

ہر ساعت پہ سانس دھرنا ،

کسی اجلی راہ کو تلاش کرنا،

اچھا لگتا ہے !

تم چاہو نہ چاہو ،

حرف با حرف الفاظ چننا ،

یونہی دلائل سے قائل کرنا ،

روشنی کا استعارہ بننا ،

اچھا لگتا ہے ؛